Thursday, 21 November 2019, 11:35:49 pm
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی آمریت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،کویتا کرشنن
September 07, 2019

بھارت کی معروف سماجی کارکن کویتا کرشنن نے کولکتہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی آمریت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

کویتا کرشنن گزشتہ ماہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے بعد وادی کشمیر میںداخل ہونے والی سول سوسائٹی کی ایک ٹیم میں شامل تھیں۔انہوں نے کولکتہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں نافذ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری آبادی اور پورے علاقے کا محاصرہ غیر معمولی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔