Thursday, 21 November 2019, 11:43:21 pm
محاصرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامال کئے جانے کیخلاف آواز اٹھانے پر شہلا رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ
September 07, 2019

کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید نے دہلی پولیس کی طرف سے ان کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کو انھیں خاموش کرانے کیلئے بے بنیاد سیاسی اور منظم کوشش قراردیا ہے ۔ایک ٹویٹ میں شہلا رشید نے کہا کہ انھیں میڈیا رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامال کیئے جانے کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔مختلف ٹویٹس میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بلا تفریق لوگوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہے ، گھروں پرچھاپے مارہی ہے اور لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے۔