Friday, 20 September 2019, 11:05:00 am
مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر سپرد خاک
September 07, 2019

مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ آج سہ پہر لاہور میں میاں میر قبرستان میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں سابق کرکٹر، سیاستدانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عبدالقادر گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں وفات پا گئے تھے ۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔عبدالقادر نے اپنے کرکٹ کریئر کے دوران 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔وہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے اور کرکٹ میچوں میں کمنٹری بھی کی۔