Thursday, 25 April 2024, 02:13:16 pm
حکومت کو مالیاتی خسارے کاسامناہوگا،وزارت خزانہ کی ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید
September 07, 2019

وزارت خزانہ نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے پیدا کئے گئے اس تاثر کی تردیدکی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ حکومت کوموجودہ مالی سال کے دوران ایک کھرب روپے تک کے مالیاتی خسارے کاسامناہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتار میں سست روی کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران تین بڑے عوامل کے سبب مالیاتی کارکردگی حوصلہ افزاء نہیں رہی جن میں کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے شہریوں کومحفوظ رکھنے کے لئے دی گئی اعانت، سماجی تحفظ کے پروگراموں کے لئے مختص رقوم میں اضافہ اوربھارت کے ساتھ سرحد پربڑھتی ہوئی کشیدگی شامل تھے۔بیان میں کہاگیاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تعاون سے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے اصلاحاتی ایجنڈے سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اب تک مالیاتی اہداف کا حصول اطمینان بخش ہے اور امیدہے کہ تمام اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.