Friday, 22 November 2019, 12:31:41 am
اشفاق احمد کی 15 ویں برسی
September 07, 2019

ممتاز ادبی شخصیت اشفاق احمد کی 15 ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی ۔

اشفاق احمد نے ٹیلی ویژن کیلئے ڈرامے تحریر کیئے اور ریڈیوپاکستان کے معروف پروگرام تلقین شاہ کی میزبانی کی جو ریڈیوپاکستان سے تقریباً پینتیس سال تک نشر کیاگیا ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے تحریر کئے گئے ان کے مشہور ڈراموں میں منچلے کا سودا، ایک محبت سو افسانے، طوطا کہانی اورحیرت کدہ شامل ہیں ۔اشفاق احمد سات ستمبر دوہزار چار کو انتقال کرگئے تھے۔