Friday, 29 March 2024, 04:26:33 am
پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں:تجزیہ کار
September 07, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی نے یوم دفاع وشہداء کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار سید نذیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔

ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے1965 ء کی جنگ میں ملک پرحملہ کرنے والے دشمن کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔

ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے دوران پوری قوم نے شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا اور عظیم قربانیاں دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.