Thursday, 25 April 2024, 01:07:55 pm
زچہ وبچہ کی حفظان صحت کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے:صدر
August 07, 2020

صدرڈاکٹرعارف علوی نے صوبائی حکومتوں پرزوردیاہے کہ زچہ وبچہ کی حفظان صحت کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے اورپاکستان میں آبادی کے بڑھتے ہوئے خطرناک حجم کے بارے میں فیڈرل ٹاسک فورس کے فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمدکیاجائے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل ٹاسک فورس کے تیسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں آبادی کی شرح میں کمی لانے کی حکمت عملی وضع کرنے پرغور کیاگیا۔

 اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام سے متعلق مختلف تجاویزکاتفصیلی جائزہ لیاگیا اور لوگوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات سے آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ اورعلماء  کاتعاون طلب کرنے پراتفاق کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.