محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
بالائی پنجاب،پوٹھوہارریجن اورکشمیرمیں بھی تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی دوران زیریں سندھ اوربلوچستان میںکہیں کہیں شدید بارش بھی متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 28ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور 31
کراچی 27
کوئٹہ 25
گلگت 21
مری 20
اورمظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں ، بارہ مولہ جموں، لیہ اوراننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج صبح سرینگرمیں درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں28 ، لیہ بیس،پلوامہ اور اننت ناگ16، شوپیاں تیرہ اوربارہ مولا میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔