Saturday, 20 April 2024, 10:40:12 am
پی ایس ڈی پی کےتحت ملاکنڈٹنل کی تعمیراورخیبر پاس اکنامک کوریڈورمنصوبوں کےلئے2500 ملین روپے مختص
August 07, 2020

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 21ـ2020ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت مواصلات ڈویژن کے ماتحت ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے دو نئے منصوبوں ملاکنڈ ٹنل کی تعمیر اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ این ایچ اے کے حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دو نئے منصوبوں جن میں ملاکنڈ ٹنل کی تعمیر کے لئے 1000 ملین روپے رواں مالی سال 2020ـ21ء کے بجٹ میں مختص کئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 16554 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور 77912 ملین روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ان دونوں منصوبوں کے لئے کل مجموعی طور پر 94466 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.