Friday, 29 March 2024, 02:48:16 am
پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور
August 07, 2020

خیبرپختونخوا کی اسمبلی نے آج پشاور میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل دوہزار بیس متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

 سپیکر مشتاق احمد غنی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرقانون سلطان محمد خان نے بل پیش کیا۔

 وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تیل اور گیس کی رائیلٹی میں اپنا حصہ حاصل کرنے کےلئے مضبوط موقف اپنایا ہے۔

 ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کو ونڈ فال لیوی کے حصے کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم نے دوہزار بارہ سے تمام صوبوں کے زیر التوا واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کےلئے بھی وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے۔

 ایوان کو بتایا گیا کہ شہادت العالمیہ کی ڈگری جو ماسٹر ز ڈگری کے برابر سمجھی جاتی ہے ،پرائمری سکول ٹیچر کی آسامیوں کی درخواست دینے کےلئے قابل قبول ہوگی

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.