Thursday, 25 April 2024, 05:37:57 pm
وزیراعظم کی وزیرقانون پنجاب کوصوبےمیں ترقیاتی عمل تیزکرنےکےپیش نظرموثرقوانین متعارف کرانےکی ہدایت
August 07, 2020

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر قانون  سے کہاہے کہ وہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے پیش نظر موثر قوانین متعارف کرائیں۔

 وہ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سےگفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

 وزیر قانون نے وزیراعظم کو صوبے میں قانون سازی کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

 لاہور کے دورے میں وزیراعظم ہاوسنگ، تعمیرات و ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی اور پنجاب میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وہ ویڈیو لنک کے ذریعے سیکرٹریوں، کمشنروں او ر پولیس افسران سمیت صوبائی سرکاری افسران سے خطاب بھی کریں گے۔

 وزیراعظم راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.