Wednesday, 24 April 2024, 12:09:28 pm
ہواوے نے کوروناوائرس کی وبا کے خلاف عطیہ کئے گئے ذاتی تحفظ کے آلات وزارت خارجہ کے حوالے کردیئے
August 07, 2020

ہواوے پاکستان کے نائب چیف ایگزیکٹو آفیسر ما لی بنگ  نے کوروناوائرس کی وبا کے خلاف پاکستان اور چین کے تعاون کے تناظر میں عطیہ کئے گئے ذاتی تحفظ کے آلات وزارت خارجہ کے حوالے کئے ہیں۔

 ایشیا بحر الکاہل امور کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور وزیرخارجہ آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری خرم راٹھور نے عطیہ وصول کیا۔

 انہوں نے وبا کے دوران تعاون کےجذبے کوسراہا جو دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

 انہوں نے پاکستان میں ہوا وے کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم مشترکہ مقاصد کےلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.