نشان حیدرحاصل کرنے والے میجرطفیل محمدشہیدکا 62واں یوم شہادت جمعہ کومنایا گیا۔میجرطفیل محمدشہیدبائیس جولائی انیس سوچودہ کومشرقی پنجاب کے شہرہوشیارپورمیں پیدا ہوئے ۔اگست انیس سواٹھاون کوانہیں لکشمی پورکے علاقے میں بھارتی فورسزکے خلاف محاذپرتعینات کیاگیا۔میجرطفیل محمدشہیدنے دشمن کاڈٹ کرمقابلہ کیااوراپنامشن جاری رکھااورجام شہادت نوش کیا۔انہیں ان کی جرأت اوربہادری پرپاکستان کااعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدردیاگیا۔