Tuesday, 22 September 2020, 10:35:59 am
جاپان کی انسانی وسائل کی ترقی کےسکالرشپ منصوبے کیلئے پاکستان کو 31کروڑ80 لاکھ ین امدادکی فراہمی
August 07, 2020

جاپان نے مالی سال 2020 کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کے سکالرشپ منصوبے کیلئے پاکستان کو اکتیس کروڑ اَسی لاکھ جاپانی ین کی امداد فراہم کی ہے۔
امداد کیلئے دستاویزات کا تبادلہ اور مذاکرات کے ریکارڈ پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد اور جاپان کے سفیر مستوداکونینوری نے اسلام آباد میں دستخط کئے۔
مالی سال 2020 کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں معاہدے پر بھی جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے کے چیف نمائندے Shigeki Furuta اور اقتصادی امور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری رحمان شاہ نے دستخط کئے۔