Thursday, 25 April 2024, 09:07:30 am
حکومت ذرائع ابلاغ کی صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے:وزیراطلاعات
August 07, 2020

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورانہیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں حل کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔

آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان سے ویڈیولنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہاکہ اشتہارات کے واجبات کی ترجیحی بنیادوں پرادائیگی کے لئے چوہترکروڑروپے جاری کئے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیاکومعاشی عدم استحکام کاسامناہے تاہم قوم کو اس مشکل صورتحال کامل کرمقابلہ کرناہوگا۔

وباء اورہزاروں لوگوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں ذرائع ابلاغ کے کردارکوسراہتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت معاشرے کے اس اہم ستون کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اورصحافیوں کے حقوق کاتحفظ کیاجائے گا۔

انہوں نے میڈیامالکان پرزوردیاکہ صحافیوں اورکارکنوں کی تنخواہوں کامسئلہ حل کرنے میں اپناکرداراداکریں اوریقین دلایاکہ حکومت پرنٹ میڈیاکے ٹیکس ریفنڈزکامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

اے پی این ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان نے وزیراطلاعات کوواجبات کی ادائیگی سمیت ذرائع ابلاغ کی صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.