Saturday, 19 September 2020, 08:01:32 am
گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے،صدر
August 07, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے اور حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات علاقے میں سیاحت کی بحالی سے متعلق جمعہ کے روز گلگت میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔
صدرنے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد سیاحت کے دوبارہ آغاز سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔
انہو ں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں مستحق افراد میں بڑی رقم تقسیم کی ہے۔
صدر کو دیامربھاشا ڈیم منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کل بلتستان یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں بھی شرکت کریںگے۔