Friday, 29 March 2024, 05:01:22 am
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک کروڑ92لاکھ50 ہزار سے تجاوزکرگئی
August 07, 2020

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک کروڑبانوے لاکھ پچاس ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے سات لاکھ سترہ ہزار چھ سوچوالیس اموات ہوئی ہیں۔

 وباء سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہواہے جہاں مریضوں کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ باسٹھ ہزارآٹھ سوچارہے، اس کے بعد دوسرا بڑا متاثرہ ملک برازیل  ہےجہاں انتیس لاکھ سے زائدافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اٹھانوے ہزار چھ سوچوالیس افرادہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک اکتالیس ہزار چھ سو اڑتیس اموات ہوچکی ہیں۔

دنیابھرمیں اب تک وائرس سے متاثرہ ایک کروڑ تئیس لاکھ پچاس ہزارسے زائدافراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.