Saturday, 20 April 2024, 09:38:30 am
بھارتیہ جنتا پارٹی جمہوریت کو سبوتاژ کررہی ہے،پریانکا
August 07, 2020

بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی Vadra نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر گزشتہ ایک سال سے آمریت کے تحت ہے۔

 ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جمہوریت کو سبوتاژ کررہی ہے۔

 ادھر کانگریس کے ایک اور سینئر رہنما Palaniappanچدم برم نے بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس جیل کے بارے میں سوچیں جس میں گزشتہ ایک سال سے کشمیری قیدی ہیں۔

اپنی متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دیکھ رہی ہے اور ہر جگہ بھارت کے آزاد اور جمہوری ملک ہونے کا تاثر زائل ہورہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.