Thursday, 28 March 2024, 07:49:24 pm
آئی سی سی نےفرنٹ فٹ نوبال کافیصلہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بارتھرڈامپائرکےسپردکردیا
August 07, 2020

آئی سی سی نے فرنٹ فٹ نوبال کا فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار تھرڈ امپائر کے سپرد کردیا ہے اور انگلینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز کے دوران اس نظام کی آزمائش شروع کی گئی ہے کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے یا نہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال کامیاب رہا ہے جس میں حالیہ ورلڈ کپ سپرلیگ میچز بھی شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ تمام تر سازو سامان کی انگلینڈ میں موجودگی کے پیش نظر دونوں حریف ٹیمیں اس کے استعمال کی خواہاں تھیں تاہم حالیہ آزمائش کے بعد اس کے نتائج سے چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا جو اس کے تواتر کے ساتھ استعمال کیلئے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس کے مستقبل کا تعین کرے گی۔نئے نظام کے تحت تمام فرنٹ فٹ نوبالز کو دیکھنا تھرڈ امپائر کا کام ہے جو نوبال ہوتے ہی آن فیلڈ امپائر کو چند سیکنڈز میں الرٹ کردے گا اور ٹیسٹ میچوں میں نوبالز کی جانب سے عدم توجہی ختم ہو جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.