Tuesday, 23 April 2024, 11:39:30 am
پنجاب حکومت کا عوام کے لئے کاغذ کے بغیر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا آغاز
August 07, 2019

پنجاب کی حکومت نے عوام کے لئے کاغذ کے بغیر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا آغاز کیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کےلئے ای گورننس کی طرف موجودہ حکومت کا یہ بڑا قدم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے چار لاکھ اساتذہ کے کوائف آن لائن دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے ریٹائرمنٹ، تبادلوں ترقی اور رخصت کے معاملات میں مدد ملے گی۔

 سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اس نظام کے تحت تقریباً 20 ہزار اساتذہ تقررو تبادلوں کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.