Saturday, 24 August 2019, 04:27:29 pm
پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک کا تجارتی و مسابقتی پروگرام کیلئے قرض کا معاہدہ
August 07, 2019

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر کے تجارتی اور مسابقتی پروگرام کیلئے قرضے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اقتصادی امور کے وزیر محمد حماد اظہر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرXiaohong Yang بھی آج اسلام آباد میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے دینے کی پالیسی سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔Xiaohong Yang نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت کے ترقیاتی نظریے اور پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔