Thursday, 25 April 2024, 08:44:50 pm
مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی اور عالمی قوانین کے منافی ہے:گورنر پنجاب
August 07, 2019

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔

 آج لاہور میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ متنازعہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے بھی منافی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بااثر یورپی رہنماوں اور ارکان پارلیمنٹ سے رابطے کئے گئےہیں اور انہیں جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور قابض بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.