Saturday, 24 August 2019, 04:58:17 pm
گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت
August 07, 2019

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ اس بات کی علامت ہے معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ معدنی مصنوعات کی درآمدات میں 23 فیصد، گاڑیوں میں 3.2 فیصد ٹیکسٹائل میں 35 فیصد، پیپر اور پیپربورڈ میں 22 فیصد اور مشینری کی درآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں تاجروں کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اورا نہیں اس کا حصہ بننا ہو گا۔