Friday, 29 March 2024, 06:58:04 pm
قومی وسائل کے موثر استعمال میں آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر کا کردار بہت اہم ہے، جام کمال
July 07, 2021

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ قومی وسائل کے موثر استعمال میں آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر کا کردار بہت اہم ہے۔

بدھ کے روز کوئٹہ میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آڈٹ کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران آڈیٹر جنرل پاکستان نے وزیراعلیٰ کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آڈٹ کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.