Wednesday, 12 August 2020, 12:35:52 pm
صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا، عثمان بزدار
July 07, 2020

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں غیرقانونی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت عام آدمی کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔