Monday, 10 August 2020, 05:04:32 am
پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ انگلینڈ روانہ
July 08, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ آج(بدھ) کوانگلینڈ روانہ ہوگیاہےجس میں حیدر علی'عمرا ن خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ' دوسرا ٹیسٹ میچ تیرہ اگست سے سترہ اگست تک اور تیسرا ٹیسٹ اکیس اگست سے شروع ہوگا۔
ساؤتھمپٹن میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ایک بار پھر مانچسٹر آئیں گی۔
مانچسٹر میں ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔