Friday, 29 March 2024, 03:34:15 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت
July 07, 2020

File Photo

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صوبے میں گندم، آٹا اور دوسرے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آج (منگل) لاہور میں جاری احکامات میں انہوں نے محکمہ خوراک اور انتظامی حکام سے کہاکہ وہ ان اشیا کی قیمتوں پر باقاعدگی سے نظر رکھیں۔وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ آٹے کی قیمت میں اضافے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.