Monday, 10 August 2020, 03:51:48 am
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا اکیسواں یوم شہادت منایا گیا
July 07, 2020

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج (منگل)اکیسواں یوم شہادت منایا گیا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شمالی علاقہ جات کمان کے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے غذر میں ان کے آبائی گاؤں میں لالک جان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ادھر آج صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی۔
پنجاب Regimental سینٹر کے کمانڈنٹ نے ان کے مزار پر پھول چڑھائے۔
دھرتی کے ان سپوتوں کو پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے فرائض کی انجام دہی کے دوران عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،سول اور فوجی حکام اور شہداء کے رشتہ داروں نے ان تقاریب میں شرکت کی۔