Thursday, 25 April 2024, 10:24:03 pm
انگلینڈ کےشہرلیڈزمیں پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ فتح کی33 ویں سالگرہ
July 07, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہیڈنگلے کے مقام پر پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ فتح کی33 ویں سالگرہ منائی۔1987 ء میں آج کے روز پاکستان نے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان عمران خان نے دس وکٹیں حاصل کرکے کلیدی کردار ادا کیا۔یہ انگلینڈ میں کسی بھی سیریز میں پاکستانی پہلی فتح تھی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک سو چھتیس اور دوسری اننگز میں ایک سو ننانوے رنز بنائے تھے۔پاکستان نے سلیم ملک کے ننانوے رنز کی بد ولت تین سو تریپن رنز بنائے ۔اعجاز احمد نے پچاس اور وسیم اکرم نے تینتالیس رنز بنائے تھے۔کپتان عمران خان نے پہلی اننگز میں سینتیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ دوسری اننگز میںچالیس رنز دیکر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔عمران خان کو اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.