Monday, 10 August 2020, 04:02:49 am
آئی سی سی کو آئی پی ایل جیسی نجی لیگز کے بجائے بین الاقوامی کرکٹ کو اہمیت دینی چاہیے، انضمام الحق
July 07, 2020

فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ جیسی نجی لیگز کے بجائے بین الاقوامی کرکٹ کو اہمیت دیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کو ملتوی کرکے آئی پی ایل کا انعقاد کیا گیا تو بین الاقوامی کونسل کے رویئے پر سوال پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔