Sunday, 15 September 2019, 11:20:12 pm
وزیراعظم کی ہدایت پر کوئٹہ سے حج پروازوں کا آغاز
July 07, 2019

فائل فوٹو۔

کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے  حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ۔صوبائی ڈائریکٹر حج زاہد محمود نے ریڈیوپاکستان کوئٹہ کے نمائندے کو اس سلسلے میں بتایاکہ مدینہ منورہ کیلئے پہلی حج پرواز رات ساڑھے دس بجے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک سو پچاس عازمین حج کو لیکر روانہ ہوئی ۔زاہد محمود نے بتایاکہ اس سال صوبے سے کل چار ہزار نوسو پچاس عازمین حج سرکاری حج سکیم کے تحت جبکہ پانچ ہزار عازمین نجی حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔