Saturday, 20 July 2019, 07:15:54 pm
محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن میں چاول کی کاشت کا ہدف حاصل کر لیا
July 07, 2019

محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن میں چاول کی کاشت کا سولہ اعشاریہ دو فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔محکمے کے ترجمان نے کہا کہ محکمے نے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور فیصل آباد کے اضلاع میں چار لاکھ پینتالیس ہزار پانچ سو ستر ایکڑ اراضی پر چاول کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے اور اب تک ڈویژن کے 76 ہزار تین سو تین ایکڑ رقبے پر فصل کی کاشت کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے عملے نے کاشتکاروں کو ان کی اراضی کے زیادہ سے زیادہ حصے پر چاول کی کاشت کے لئے رضامند کرنے کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں اور مطلوبہ ہدف اکتیس جولائی تک حاصل کر لیا جائے گا۔