Thursday, 19 September 2019, 04:55:48 am

مزید خبریں

 
افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات خطے میں تنازعے کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہیں،تجزیہ کار
July 07, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات خطے میں تنازعے کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبرو ں اورحالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں اہم کرداراداکررہاہے اور ہمسایہ ملک میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ جاری دوحہ مذاکرات تعمیری ہوں گے اورافغان طالبان کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے افغانستان میں اپنی کارروائیاں روک دیں۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات مسئلے کے حل کی جانب بڑھنے کاواحد راستہ ہے اور یہ مثبت پیشرفت ہے کہ افغانستان میں اہم فریقوں نے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیاہے۔پروگرام میں حصہ لینے والے تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرمنصوراکبرکنڈی، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹرزاہدانورخان،ڈاکٹرسرفرازاحمدخان اور ڈاکٹراے زیڈہلالی شامل تھے۔