پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم مالدیپ میں چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے اپنے آخری گروپ میچ میںآج افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چاربجے شروع ہوگا۔
یہ میچ پاکستان کے لیے اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں بدھ کو کھیلے جانے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔