Sunday, 15 September 2019, 11:01:17 pm

مزید خبریں

 
پاکستان امن پسند ملک،خطے میں جنگ کے بجائے امن کا خواہاں ہے،تجزیہ کار
June 07, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مودی کی کامیابی بھارت میں سیکولرازم کے خاتمے کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں امن کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان پائیدار ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ظفر نواز جسپال،ڈاکٹر ہما بقائی،ڈاکٹر طلعت وزارت اور صداقت علی عباسی شامل تھے۔