Tuesday, 25 June 2019, 04:21:50 am
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزراء اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی ملاقات
June 07, 2019

صوبائی وزراء اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلی ہائوس کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب' بحرین' قطر' ترکی ' انڈونیشیا' ملائیشیا' بنگلہ دیش اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے عید کے پرمسرت موقع پر وزیراعلی کو مبارک باد دی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزراء سعید غنی اور اسماعیل راہو نے بھی وزیراعلی سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ۔