گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بجلی کے چھ منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تعلیمی شعبے میں ترقیاتی سکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کالجوں کے قیام سمیت متعدد مڈل سکولوں کو ترقی دے کر ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔