Tuesday, 25 September 2018, 05:38:10 pm
حکومت نے کسانوں کی سہولت کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، بوسن
May 07, 2018

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ کپاس کی موسمی حالات سے ہم آہنگ نئی اقسام کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز ملتان میں کپاس کی تحقیق کے مرکزی ادارے میں کپاس کی منافع بخش پیداواری ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کپاس کی پیداوار میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ان اقدامات میں کھادوں پر اعانت' ٹیوب ویل ٹیرف میں کمی اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی شامل ہیں۔