Thursday, 18 April 2024, 11:51:57 am
ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے چینی کی قیمت کا تعین ضروری ہے،شہزاد اکبر
April 07, 2021

اندرونی معاملات اور احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منڈی میں چینی کی قیمت کا تعین ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ضروری ہے۔

بدھ کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور نرخوں میں مصنوعی اضافے کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی مافیا کے خلاف دس ایف آئی آر دائر کی گئی ہیں جبکہ چینی کے تیرہ کارخانوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ تمام اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.