Friday, 19 April 2024, 03:21:56 am
روس کا افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف
April 07, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے پور ے خطے کو فائدہ ہوگا۔وہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی میںان سے ملاقات کی۔جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی ملک کے ساتھ جارحانہ عزائم نہیں ہیں اور وہ یکساں سالمیت اور باہمی ترقی کی بنیاد پر علاقائی تعاون پر مبنی لائحہ عمل کے لئے کام کرتا رہے گا۔ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، علاقائی سلامتی خصوصاََ افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورعلاقائی امن و استحکام خصوصاََ افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.