Friday, 29 March 2024, 06:47:06 pm
حکومت فلاحی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی، سماجی تحفظ کے اقدمات کیلئے پرعزم ہے: حماد
April 07, 2021

وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کے تحفظ کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد ، فلاحی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور سماجی تحفظ کے اقدامات کیلئے مکمل طور پرپرعزم ہے ۔ جنوبی ایشیائی خطے کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر HARTWIS SCHAFER کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ بنانا حکومت کاترجیحی شعبہ ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے اور بجلی کے معاون خصوصی تابش گوہر نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات ، خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کواجاگر کیا

عالمی بینک کے نائب صدر نے اپنے کلمات میں کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.