Wednesday, 21 August 2019, 12:42:43 pm

مزید خبریں

 
حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وزیر اطلاعات
April 08, 2019

 وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے موثراقدامات کر رہی ہے۔

قلعہ روہتاس میں جشن جہلم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہلم شہر کی ایک تاریخی اہمیت ہے اور یہاں متعددخوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔