Friday, 19 April 2024, 04:51:00 pm
پاکستانی معیشت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے:مفتاح
April 07, 2018

خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستانی معیشت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اسلام آباد میں مالیاتی پالیسی کے رابطہ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں مسلسل اضافہ حکومت کی ترقی پسندپالیسیوں کا مظہر ہے۔سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی پسند پالیسیوں کی مدد سے شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران موثر مالیاتی پالیسی اور اشیاء کی بہتر رسد کے باعث افراط زر 3.8فیصد رہی۔اسی طرح رواں سال کے پہلے سات ماہ میں بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں 6.3 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں 12.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.