Thursday, 24 September 2020, 04:45:58 pm
اسلامی ثقافت پرمبنی اوردستاویزی فلم سازی کیلئےایران کیساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ
February 07, 2020

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ثقافت تاریخ اور مسلمان ہیروز کی کامیابیوں پر مبنی فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنانے کیلئے ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کریگا۔
اسلام آباد میں ایران میں سینما گھروں کو 40سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی اور روشن تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ایرانی سینما کے بہترین اقدامات پر پاکستان میں بھی عمل کیا جائیگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو سائنس سمیت مختلف شعبوں مسلمان ہیروز کے کارناموں سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے ترکی، ایران، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی فلموں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا جائیگا۔