Friday, 26 April 2019, 09:23:54 am
سیاحت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں،راجہ فاروق
February 07, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔وہ آج بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے ۔اجلاس کے دوران وفد نے آزاد جموں وکشمیر میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔راجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ مجوزہ سیاسی راہداری سے علاقے میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ادھر چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی ۔