Thursday, 28 March 2024, 05:59:28 pm
پاکستان،سری لنکا کے تاجروں کو باہمی تجارت کے تمام مواقع بروئے کارلانے چاہئیں:محبوب
February 07, 2019

تحفظ خوراک کے وزیرصاحبزادہ محمدمحبوب سلطان نے کہاہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے تاجروں کو باہمی تجارت کے تمام مواقع بروئے کارلانے چاہئیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پائیداردوستی کے موضوع پر ایک کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سارک تنظیم کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات جنوبی ایشیا کے تمام لوگوں کے روشن اوردرخشاں مستقبل میں مدد دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پردستخط کرنے والاپہلا ملک ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ دوہزارپانچ میں آپریشنل ہوا جس کے باعث گزشتہ چندبرسوں میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہواہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.