Sunday, 21 April 2019, 01:38:35 am

مزید خبریں

 
ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے قیمتوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار ضروری ہے،تجزیہ کار
February 07, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے قیمتوں کو چیک کرنے کا طریقہ کار ضروری ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیق پر مبنی سروے کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور حکومت نے گیس کے بلوں میں اضافے کی وجوہات کاجائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر عالیہ ہاشمی، ڈاکٹر اشفاق، مرزا اختیار بیگ، زاہد انور خان اور ڈاکٹر رشید احمد خان شامل تھے۔