Thursday, 28 March 2024, 10:49:33 pm
گلگت بلتستان میں وقفےوقفےسےبارش،پہاڑوں پربرفباری کاسلسلہ جاری
February 07, 2019

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

 بگروٹ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکردو اور گوپس میں منفی چار جبکہ ہنزہ اور استور میں کم از کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر خراب موسم کے باعث آج اسلام آباد اور گلگت کے درمیان پی آئی اے کی معمول کی دو پروازیں نہیں چلائی گئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.