Friday, 17 August 2018, 02:00:02 pm
سینیٹ انتخابات،11امیدواروں نے بلوچستان الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
February 07, 2018

بلوچستان الیکشن کمیشن میں  بدھ کے روز گیارہ امیدواروں نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک چوراسی امیدواروں نے ایک سو چالیس کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سہ پہر چار بجے تک مکمل ہوگا۔