Tuesday, 23 October 2018, 06:28:29 pm
وزیر مملکت خزانہ کی آئندہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کیلئے تنخواہ کا معیاری پیکیج تیار کرنے کی ہدایت
February 08, 2018

خزانہ امور کے وزیر مملکت رانا محمد افضل نے آئندہ بجٹ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے تنخواہ کا معیاری پیکیج تیار کرنے کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات وفاقی حکومت کے ملازمین کی فیڈریشن کے ایک وفد کے ساتھ بدھ کے روز     اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے وفد کے ساتھ چودہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔